آئی ایم ایف: پاکستان نے معاشی اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی، ذخائر میں اضافہ

10:26 AM, 12 Dec, 2025

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں اور ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے، جبکہ موجودہ مہنگائی کو عارضی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں پاکستان کے غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ اسی دوران آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر منتقل کیے ہیں۔

آئی ایم ایف نے مستقبل میں مزید زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کی توقع ظاہر کی ہے اور معیشت کی مضبوطی کے لیے چند سفارشات بھی دی ہیں، جن میں شامل ہیں:

سخت مانیٹری پالیسی اپنانا
ایکسچینج ریٹ میں لچک برقرار رکھنا
پاور سیکٹر میں اصلاحات
سرکاری اداروں میں گورننس اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری


رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ یہ اقدامات معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں۔

مزیدخبریں