اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں آئندہ سفارتی روابط اور اعلیٰ سطحی غیر ملکی دوروں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ مستقبل کے سفارتی روابط، اہم دوروں اور ان سے متعلق تیاریوں پر غور کیا گیا۔ حکام نے آئندہ سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں ناروے کے وزیر خارجہ کے دورۂ پاکستان کی تیاریوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ دورے کے دوران ہونے والی اہم ملاقاتوں، باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر سفارتی معاملات سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو آئندہ سفارتی روابط اور اعلیٰ سطحی دوروں کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔