پاکستان، بیلاروس کا تجارت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

07:40 PM, 12 Aug, 2026

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بیلاروس کے وزیر توانائی ڈزینس ماروز نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تجارت، صنعت، زراعت اور رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امور زیر غور آئے۔ دونوں جانب سے باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزیدخبریں