نالہ لئی میں پانی کی سطح 22 فٹ تک بلند، خطرے کے سائرن بج گئے

09:32 AM, 12 Aug, 2026

راولپنڈی: راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش نے نشیبی علاقوں میں صورتحال سنگین کر دی، جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں میں ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے۔

نالہ لئی کے کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ تک پہنچ گئی، جبکہ گوالمنڈی میں بھی پانی 19 فٹ کی سطح تک بلند ہونے کی اطلاع ہے۔ صورتحال کے پیش نظر سیلابی خطرے کے سائرن بجا دیے گئے اور گوالمنڈی، کٹاریاں سمیت نالہ لئی سے ملحقہ آبادیوں سے شہریوں کے انخلا کا عمل شروع کر دیا گیا۔

شدید بارش کے باعث راولپنڈی کے متعدد نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو نالہ لئی، برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں مجموعی طور پر نمایاں بارش ریکارڈ کی گئی۔ گولڑہ کے مقام پر 113 سے 114 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ سیدپور، ایچ ایٹ اور دیگر علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ راولپنڈی میں نیو کٹاریاں، پیرودھائی، شمس آباد اور گوالمنڈی میں بھی خاصی بارش ریکارڈ کی گئی۔

حکام کے مطابق نالہ لئی کی سطح میں کمی کا رجحان سامنے آنے کے باوجود کٹاریاں اور گوالمنڈی میں الرٹ برقرار ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کری

مزیدخبریں