’مرزا پور: دی مووی‘ کا ٹریلر ریلیز، کالین بھیا، منا اور گڈو پھر آمنے سامنے

11:10 AM, 12 Aug, 2026

ممبئی : طویل انتظار کے بعد ’مرزا پور: دی مووی‘ کا ٹریلر سامنے آگیا ہے، جس میں ایک بار پھر مرزا پور کے تخت کے لیے طاقت اور اقتدار کی جنگ دکھائی گئی ہے۔ کالین بھیا، منا بھیا اور گڈو پنڈت اپنے پرانے انداز میں ایک دوسرے کے سامنے نظر آرہے ہیں۔

ٹریلر میں پنکج ترپاٹھی کا کالین بھیا کے کردار میں دبنگ انداز برقرار ہے، جبکہ علی فضل گڈو پنڈت کے روپ میں اقتدار حاصل کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھتے دکھائی دیتے ہیں۔ منا بھیا بھی اس طاقت کی کشمکش میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

فلم میں ایکشن، سازش، دشمنی اور نئی صف بندیوں کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ نئی کاسٹ میں روی کشن اور جتیندر کمار شامل ہیں، جو کہانی میں مزید رنگ بھرتے نظر آئیں گے۔

’مرزا پور: دی مووی‘ 4 ستمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

مزیدخبریں