مادھوری ڈکشٹ کی طویل عرصے بعد ٹی وی پر میزبانی کے میدان میں واپسی

08:23 AM, 12 Aug, 2026

ممبئی : مادھوری ڈکشٹ نے تقریباً 24 سال بعد ٹیلی ویژن پر بطور میزبان واپسی کا اعلان کردیا ہے۔ اداکارہ کی نئی ذمہ داری سے متعلق پہلا پرومو سامنے آتے ہی ان کے مداحوں کی توجہ حاصل کرگیا۔

پرومو میں مادھوری روایتی مہاراشٹرین لباس میں نظر آتی ہیں۔ سبز اور سنہری ساڑھی کے ساتھ روایتی زیورات اور نتھ ان کی خوبصورتی کو مزید نمایاں کرتی ہے۔ 

مادھوری نے سوشل میڈیا پر پرومو شیئر کرتے ہوئے اس نئے سفر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میزبان کے طور پر یہ ان کی زندگی کا ایک خاص نیا باب ہے اور وہ علم، خوابوں اور امکانات سے بھرے اس سفر کو ناظرین کے ساتھ آگے بڑھانے کے لیے پُرجوش ہیں۔

اداکارہ اس سے قبل کئی ڈانس ریئلٹی شوز میں جج کے طور پر بھی نظر آچکی ہیں، تاہم بطور میزبان ٹی وی پر ان کی واپسی ایک طویل وقفے کے بعد ہورہی ہے۔

مزیدخبریں