حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کردیں

12:01 AM, 12 Aug, 2026

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نئی تبدیلی کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول صارفین کے لیے قدرے سستا جبکہ ڈیزل مہنگا ہوگیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے 12 اگست سے نافذ العمل پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کے نرخ میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ملک میں پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس کے برعکس ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 382 روپے 25 پیسے ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 12 اگست سے ہوگا، جس کے بعد صارفین کو پیٹرول کی خریداری پر معمولی ریلیف ملے گا، تاہم ڈیزل استعمال کرنے والوں کو اضافی رقم ادا کرنا پڑے گی۔

مزیدخبریں