اسحاق ڈار کی امریکی انسداد دہشت گردی کوآرڈینیٹر سے ملاقات، تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

09:08 PM, 12 Aug, 2025

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج امریکہ کے قائم مقام انسداد دہشت گردی کوآرڈینیٹر گریگوری ڈی۔ لوگرفو سے ملاقات کی، جس دوران پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، ملاقات میں دونوں فریقین نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

نائب وزیر اعظم نے باہمی رابطوں اور مربوط حکمت عملی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ملکوں نے خطے میں استحکام کے لیے جاری مشترکہ کوششوں کو اہمیت دی اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں