احتجاج سے مجرموں کی سزا ختم نہیں ہو سکتی:وفاقی وزیر قانون کا واضح مؤقف

05:48 PM, 12 Aug, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار قانون کے کٹہرے میں آئیں گے اور کسی بھی مجرم کی سزا احتجاج یا دھرنے سے ختم نہیں ہو سکتی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ ملک بھر میں 9 مئی کو سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیوز اور تصاویر سب نے دیکھی ہیں، اور پی ٹی آئی کی قیادت بھی اس میں ملوث ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر قانون کا سامنا کیا جبکہ اپوزیشن کے دیگر رہنما بھی قانون کی پابندی کے پابند ہیں۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ سزاؤں کے خلاف اپیلیں عدالتوں میں دائر کی جائیں گی اور فیصلے قانون کے مطابق ہوں گے، یہ معاملات احتجاج سے حل نہیں ہو سکتے۔

مزیدخبریں