فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی سطح پر کامیاب سفارت کاری، بھارت کو دوہرے محاذ پر پسپائی: سینیٹر فیصل واوڈا

03:40 PM, 12 Aug, 2025

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بین الاقوامی سفارتی کامیابیوں کو پاکستان کے لیے "تاریخی پیش رفت" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو ایک طرف عسکری سطح پر شکست کا سامنا ہے تو دوسری جانب عالمی فورمز پر بھی اسے شرمندگی اٹھانا پڑی۔

سینیٹر واوڈا نے کہا کہ   "امریکہ کی جانب سے بلوچستان لبریشن آرمی (BLA) اور اس کی ذیلی تنظیم کو دہشتگرد قرار دیا جانا بھارت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، کیونکہ یہ تنظیمیں بھارت کی پشت پناہی میں پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا    "فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، بین الاقوامی روابط اور پاکستان سے بے لوث وفاداری کے ذریعے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان علاقائی امن اور عالمی تعاون کا داعی ہے۔"

سینیٹر فیصل واوڈا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا    "کاش پاکستان میں بھی ایسا جمہوری لیڈر ہوتا جو اسی سطح کی بین الاقوامی بصیرت اور فیصلہ سازی رکھتا۔ بدقسمتی سے نہ ماضی میں ایسا لیڈر ملا، نہ حال میں، اور نہ مستقبل میں کوئی اُمید نظر آتی ہے۔

انہوں نے  کہاکہ   "یہ کامیابیاں پاکستان کے لیے نئے عالمی مواقع پیدا کریں گی  اور ابھی بہت کچھ دیکھنا باقی ہے۔

مزیدخبریں