اسلام آباد میں 13 اگست کو مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان

01:45 PM, 12 Aug, 2025

اسلام آباد:  یومِ آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد انتظامیہ نے 13 اگست بروز بدھ کو مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس طرح وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کو 13 اور 14 اگست کو دو دن مسلسل چھٹی کا فائدہ حاصل کرسکیں گے۔

یہ نوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق تعطیل کا اطلاق اسلام آباد کے ریونیو حدود میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر پر ہوگا۔

تاہم، کچھ اہم ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے، جن میں  اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن (MCI) ،کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) ، اسلام آباد کی انتظامیہ (ICT) ، پولیس، آئیسکو، سوئی گیس اور ہسپتال شامل ہیں ۔
انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ یومِ آزادی کے موقع پر سیکیورٹی، تیاریوں اور شہری سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں