لاہور : لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ہوئے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے چار سینئر رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز، میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے ان رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے اور جیل بھیجنے کے لیے وارنٹ بھی جاری کر دیے ہیں۔ یہ مقدمات لاہور کے تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ میں درج کیے گئے تھے، جن میں ان پر پرتشدد مظاہروں اور عوامی و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات تھے۔
عدالت کے حکم کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ سزا یافتہ رہنماؤں کو جیل منتقل کریں اور ان پر سزا کا عمل درآمد یقینی بنائیں۔
خیال رہےکہ یہ مقدمات 9 مئی 2023 کے دن کے واقعات سے متعلق ہیں، جب پی ٹی آئی کے چیئرمین کی گرفتاری کے بعد ملک کے کئی شہروں میں شدید احتجاج ہوئے تھے جن میں فوجی اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔