لاہور میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، مزید بارش کا امکان

10:42 AM, 12 Aug, 2025

لاہور : لاہور میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی نے موسم کو بہت خوشگوار بنا دیا ہے۔ شہر کے مختلف حصوں جیسے لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، مال روڈ، اور گلبرگ میں بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے۔

ٹھنڈی ہوا کے ساتھ بارش نے لوگوں کو راحت دی ہے اور شہری بارش کو قدرت کی نعمت سمجھ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، اس لیے لوگوں کو غیر ضروری سفر سے بچنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں