نوجوان ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ، آج دنیا بھر میں عالمی یوم نوجوان منایا جا رہا ہے

10:30 AM, 12 Aug, 2025

لاہور : آج دنیا بھر میں 12 اگست کو عالمی یوم نوجوان منایا جا رہا ہے۔ نوجوان ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور یہ دن ان کی مشکلات اور مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے 1999 میں 12 اگست کو نوجوانوں کا عالمی دن قرار دیا تھا اور تب سے ہر سال اس دن کو مختلف موضوعات کے تحت منایا جاتا ہے تاکہ نوجوانوں کے مسائل کو اجاگر کیا جا سکے۔

دنیا کے ہر چار نوجوانوں میں سے ایک غربت میں زندگی گزار رہا ہے اور ہر پانچواں نوجوان روزگار سے محروم ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں، جہاں نوجوانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، تقریباً 40 فیصد نوجوان تعلیم سے محروم ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور اچھی خوراک جیسی بنیادی سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے استعمال کر سکیں۔

یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ نوجوانوں کو موقع دینا اور ان کی مدد کرنا ہمارے ملک کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

مزیدخبریں