اسلام آباد: ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد میں اہم مذاکرات اور ملاقاتوں کا سلسلہ مکمل کرنے کے بعد تہران روانہ ہو گیا۔ وفد میں ایرانی مجلسِ شوریٰ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل تھے۔
نور خان ایئر بیس پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وفد کو الوداع کیا۔
روانگی کے موقع پر معزز مہمانوں کو روایتی گرمجوشی کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ اپنے قیام کے دوران ایرانی وفد نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی۔
ایرانی وفد دورہ پاکستان مکمل کر کے تہران روانہ
06:35 PM, 12 Apr, 2026