واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی عسکری کامیابیوں کا دعویٰ کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اسلام آباد مذاکرات کے نتیجے سے قطع نظر، امریکہ نے میدانِ جنگ میں اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں (Mines) ہٹا دی ہیں، جس سے بحری تجارت کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ ٹرمپ نے بیجنگ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کیے تو اسے "بڑے مسائل" اور سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صدر نے اپنے اتحادیوں کے کردار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے رویے نے انہیں شدید مایوس کیا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ مختلف ممالک کے خالی بحری جہاز اب تیل کے حصول کے لیے امریکہ کا رخ کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے میڈیا کو "فیک نیوز" قرار دیتے ہوئے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ "فیک نیوز میڈیا اپنی ساکھ مکمل طور پر کھو چکا ہے۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ایران جنگ جیت رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ان سب کو 'ٹرمپ سنڈروم' لاحق ہو گیا ہے۔"
ٹرمپ کا "فاتحانہ" اعلان: "ایران سے معاہدہ ہو یا نہ ہو، جنگ ہم جیت چکے ہیں"، چین اور نیٹو کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
10:35 AM, 12 Apr, 2026