کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے تیسرے مقابلے میں ملتان سلطانز نے شان دار کھیل پیش کرتے ہوئے کراچی کنگز کو فتح کے لیے 235 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے اس اہم میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا انتخاب کیا۔ وارنر کا کہنا تھا کہ پچ پر خاصی گھاس موجود ہے، جو فاسٹ بولرز کو مدد فراہم کر سکتی ہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 100 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے 5 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔ یہ پی ایس ایل 10 کی پہلی سنچری بھی ثابت ہوئی۔ ملتان کی ٹیم نے مجموعی طور پر 234 رنز اسکور کیے۔
محمد رضوان نے میچ سے قبل اعلان کیا کہ وہ میچ کے دوران جتنے بھی چھکے لگیں گے، ہر چھکے کے بدلے ایک لاکھ روپے فلسطین کے بچوں کی مدد کے لیے عطیہ کریں گے، جس پر شائقین نے ان کے جذبے کو سراہا۔
اب کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لیے بھرپور حکمت عملی کے ساتھ بیٹنگ کرنا ہوگی۔