کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیتا اور بیٹنگ کے بجائے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیتا اور سلطانز کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا۔
یہ میچ پی ایس ایل 10 کا تیسرا میچ ہے، اس سے پہلے راولپنڈی میں دو میچز کھیلے گئے۔ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دی، جب کہ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔