پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بڑا سکور، زلمی کو 217 رنز کا چیلنج

05:34 PM, 12 Apr, 2025

راولپنڈی :راولپنڈی میں پی ایس ایل کے سنسنی خیز میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 217 رنز کا ہدف دے دیا۔ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔

فن ایلن نے 53، سعود شکیل نے 59 اور حسن نواز نے 41 رنز سکور کیے۔ زلمی کے بولرز کی محنت بارآور نہ ہو سکی، صرف تین وکٹیں حاصل ہوئیں۔

زلمی کے کپتان بابراعظم نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، لیکن کوئٹہ نے بھرپور بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا مجموعہ کھڑا کر دیا۔

کراچی میں آج رات دوسرا مقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا۔

مزیدخبریں