لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پانی جیسے سنگین مسئلے کے حل کے لیے سندھ اور پنجاب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔ صرف تقریریں یا جلسے جلوس اس مسئلے کا حل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر قومی مفاد کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اور قومی اثاثوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے اور ہم اس ذمہ داری کو نبھا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تھیٹر کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اور سپورٹس بورڈ کو تاریخی فنڈز دیے گئے ہیں۔