مزید 4,900 افغان باشندے طورخم کے ذریعے وطن واپس، اکثریت پنجاب میں مقیم تھی

03:19 PM, 12 Apr, 2025

طورخم: پاکستان سے افغانستان واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد میں اضافہ، گزشتہ روز 4,908 افراد طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان روانہ ہو گئے۔

ان میں 2,433 افراد غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے جبکہ 2,475 افغان کارڈ رکھنے والے شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق 90 فیصد سے زائد افراد پنجاب میں رہائش پذیر تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کی واپسی کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے، اور سرحدی علاقوں پر انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔

مزیدخبریں