اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری! پہلا کنونشن کل اسلام آباد میں، ریاستی مہمانوں جیسا پروٹوکول

02:58 PM, 12 Apr, 2025

اسلام آباد: دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری، حکومتِ پاکستان کی جانب سے پہلی بار 3 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو 13 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

اس خصوصی موقع پر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام شرکاء کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا جائے گا، جنہیں ہوائی اڈوں پر خصوصی استقبال، خیرمقدمی بینرز اور مکمل عزت و احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا۔

کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیتنا ہے,ان کی بات سنی جائے گی، تجاویز لی جائیں گی، اور پالیسی سازی میں شامل کیا جائے گا۔.اداروں کے سہولتی کاؤنٹرز، اور رہنمائی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر یہ کنونشن اوورسیز کمیونٹی کے ساتھ رشتہ مضبوط کرنے کی ایک نئی شروعات بنے گا، تاکہ انہیں یہ پیغام دیا جا سکے: "پاکستان آپ کا اپنا ہے، اور آپ کی بات اب براہِ راست سنی جائے گی۔"

مزیدخبریں