ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا، چاہے جتنے بھی کیسز ہوں'"زرتاج گل

01:23 PM, 12 Apr, 2025

راولپنڈی : پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ "جتنے مرضی کیسز کر لیں، ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا"۔ انہوں نے یہ بات راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے کہی۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن تین سال سے عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں اور انہیں ان شاء اللّٰہ انصاف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی کوششیں محض سیاسی دباؤ ڈالنے کی ایک چال ہیں اور اس سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پارٹی اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے اور ان کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں