پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے تک کمی کا امکان

01:17 PM, 12 Apr, 2025

اسلام آباد:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئندہ 15 دنوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، برینٹ خام تیل کی قیمت 64.71 ڈالر فی بیرل تک گر چکی ہے، جس کے اثرات پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر نظر آئیں گے۔ اس وقت حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر 70 روپے فی لٹر لیوی لگا رہی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو براہ راست نہیں مل پائے گا۔

حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اثر کم کیا جائے۔ 31 مارچ کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کے بجائے بجلی کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کی تھی۔

یہ کمی اگر عمل میں آتی ہے، تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے، لیکن حکومت کو ٹیکس اور لیوی میں توازن رکھنا ہو گا تاکہ معیشت پر اثرات نہ آئیں۔

مزیدخبریں