ایران-امریکہ مذاکرات: ایٹمی تناؤ ختم یا نئی کشیدگی؟

01:08 PM, 12 Apr, 2025

تہران: طویل کشیدگی کے بعد ایران اور امریکہ آج ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے – بالواسطہ ہی سہی، لیکن بات چیت کی میز سجی ہے عمان میں!۔دونوں ملک ایٹمی پروگرام پر اپنے اپنے تحفظات رکھتے ہیں۔ ایران کہتا ہے: "ہم صرف توانائی چاہتے ہیں!" امریکہ کہتا ہے: "ہمیں شک ہے، آپ ہتھیار بنا رہے ہیں!"

مذاکرات میں ایران کی طرف سے عباسی عراقچی اور امریکا کی طرف سے سٹیو وٹکوف حصہ لیں گے۔ ان کے بیچ پل کا کردار ادا کریں گے عمان کے وزیر خارجہ، جو پیغام رسانی کریں گے۔

یہ مذاکرات صرف ایٹمی تنازع تک محدود نہیں، بلکہ مشرقِ وسطیٰ کے مستقبل، سلامتی، اور عالمی سیاست پر بھی اثر ڈال سکتے ہیں۔

کیا اس بار کوئی بریک تھرو ہوگا؟ یا ایک اور ناکام کوشش؟ دنیا انتظار کر رہی ہے!

مزیدخبریں