کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی سونے کے نرخ نمایاں طور پر نیچے آگئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ بھی 4 ہزار 801 روپے کم ہوگئے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے مقرر کی گئی ہے۔
سونے کے نرخوں میں مسلسل تبدیلی کی مختلف وجوہات ہیں، جن میں عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر میں کمی بیشی، عالمی معیشت سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور مختلف خطوں میں جاری جغرافیائی کشیدگی نمایاں عوامل ہیں۔
عالمی سطح پر جب معاشی یا سیاسی حالات غیر یقینی کا شکار ہوں تو سرمایہ کار عموماً سونے میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ اسے نسبتاً محفوظ اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔ اس صورتحال میں طلب بڑھنے سے سونے