اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔
حمزہ شہباز نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور طبی سہولیات سمیت انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں ہسپتال کی کارکردگی اور مختلف شعبوں میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
پمز ہسپتال کے دورے سے قبل حمزہ شہباز وزارتِ اطلاعات بھی پہنچے تھے، جہاں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور وزارت کے اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا۔
عطاء تارڑ نے حمزہ شہباز کو وزارتِ اطلاعات کے مختلف شعبوں، دائرہ کار اور امورِ کار پر تفصیلی بریفنگ دی اور وزارت کی مجموعی کارکردگی سے آگاہ کیا۔