محمد رضوان اور امام الحق کا پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں کھیلنا مشکل

04:02 PM, 11 Sep, 2026

لاہور: قومی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ نہیں دیے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مقررہ قواعد کے تحت فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینا اور ان کی رپورٹس جمع کرانا ضروری ہے۔

 فٹنس ٹیسٹ نہ دینے کے باعث محمد رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے لیے اہل نہیں رہے۔ دونوں کرکٹرز کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت فٹنس ٹیسٹ کی شرط پوری ہونے سے مشروط ہوگی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے قواعد پر عملدرآمد کے باعث دونوں قومی کرکٹرز کو فی الحال پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں