اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے وزارتِ اطلاعات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مختلف امور کا جائزہ لیا۔
وزارتِ اطلاعات پہنچنے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور دیگر اعلیٰ حکام نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے حمزہ شہباز کو وزارت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی، دائرہ کار اور امورِ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریوں اور جاری سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
حمزہ شہباز نے وزارتِ اطلاعات کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے حوالے سے جاری کام کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔