کرم میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

10:29 AM, 11 Sep, 2026

کرم: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران افغان خارجی عبیداللہ سعد سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

 ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف یہ کامیاب کارروائی 8 ستمبر 2026 کو کی گئی۔ ہلاک دہشتگرد عبیداللہ سعد ولد غلام غوث صالحی افغانستان کے صوبہ لوگر کے گاؤں شاہی قلعہ کا رہائشی تھا اور کالعدم فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا۔

 سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے، جن میں افغان شہری عبیداللہ سعد بھی شامل تھا۔

 صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

مزیدخبریں