27 ستمبر لانگ مارچ کیس، چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا

12:54 PM, 11 Sep, 2026

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار صرف وفاقی دارالحکومت کی حدود تک ہے۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کیا اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری اور آئی جی سے بیانِ حلفی طلب کرلیا۔

 عدالت نے دونوں افسران کو پیر کے روز دوبارہ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں