ساہیوال کے لیے مزید 14 الیکٹروبسیں جلد فراہم کی جائیں گی، مریم نواز

11:37 AM, 11 Sep, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ وفد میں ولایت شاہ، قاسم ندیم، ارشد ملک، ندیم اسلم لودھی، رانا ریاض احمد اور محمد حنیف شامل تھے۔

 ملاقات میں ساہیوال کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ساہیوال میں جلد مزید 14 الیکٹروبسیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

 مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ ساہیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھی جائے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ بڑے شہروں تک محدود نہیں رکھا بلکہ انہیں گاؤں کی سطح تک لے آئے ہیں۔ حکومت کا مقصد ہر علاقے کے عوام کو ترقی کے یکساں مواقع اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مزیدخبریں