رواں سال کراچی میں ترقیاتی کاموں کا سال ہے، بڑے شہروں کے چیلنجز بھی بڑے ہوتے ہیں: مرتضیٰ وہاب

11:57 AM, 11 Sep, 2026

کراچی:میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پوری دنیا معاشی مسائل سے دوچار ہے، جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں، تاہم رواں سال کراچی میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

 مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بڑے شہروں کے مسائل اور چیلنجز بھی بڑے ہوتے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو تکلیف میں ڈال کر سیاست کرنے کے مخالف ہیں۔ عوام کا مقدمہ لڑنے کے لیے خود عوام کو تکلیف میں ڈالنا درست نہیں۔

 میئر کراچی کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات کے باوجود شہر کی بہتری اور ترقی کے لیے کام جاری رکھے جائیں گے۔ دوسری جانب ڈی جی رینجرز سندھ نے بھی مزارِ قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزیدخبریں