معیشت کے لیے خوش آئند خبر،سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

09:02 PM, 11 Sep, 2025

کراچی :سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اب اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 ارب 33 کروڑ 63 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 68 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں، جن میں کمرشل بینکوں کے 5 ارب 34 کروڑ 46 لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں۔

معاشی ماہرین نے اس اضافہ کو ملکی مالیاتی استحکام کی علامت قرار دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اگر ترسیلات زر اور برآمدات میں بہتری آئی تو ذخائر کی صورتحال مزید بہتر ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں