لندن:سوشل میڈیا پر اپنے انوکھے گائیکی انداز اور اُلٹے سیدھے سُروں سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان کو لندن میں عوامی محبت کی ایسی شکل دیکھنے کو ملی، جس کی شاید کسی کو توقع نہ تھی۔
ایک مقامی کیفے کے باہر جب وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تصویریں بنوا رہے تھے تو اچانک دو نقاب پوش نوجوان نمودار ہوئے اور انڈے پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے۔
چاہت فتح علی خان کا کہنا تھایہ بچے تھے، ان کی حرکتوں سے میں رکنے والا نہیں۔ میری راہ فینز سے ہو کر جاتی ہے، انڈوں سے نہیں۔”
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں اور مداحوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بعض صارفین نے اسے بدتمیزی قرار دیا، تو کچھ نے واقعے کو "سروں کا ردعمل" بھی کہہ ڈالا۔
چاہت فتح علی خان نے جلد اس پر باقاعدہ ویڈیو پیغام جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔