واشنگٹن :ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ اپنے خلائی پروگراموں میں امریکی ویزا رکھنے والے چینی شہریوں کو شامل نہیں کرے گا۔
ناسا کی پریس سیکرٹری نے بتایا کہ یہ فیصلہ ادارے کی تحقیقاتی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت چینی سائنسدانوں کی تحقیقاتی سہولیات اور نیٹ ورکس تک رسائی بند کر دی گئی ہے۔
یہ اقدام اس کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین چاند پر خلاباز بھیجنے کے منصوبے تیز کر رہے ہیں، اور ماہرین اسے خلائی میدان میں تعلقات مزید خراب کرنے والا قرار دے رہے ہیں۔