کراچی:سندھ کے وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں 80 ہزار نئے ہاریوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے اور انہیں بینظیر ہاری کارڈز جاری کیے جائیں گے۔ سندھ بینک اس ماہ کے آخری ہفتے میں 50 ہزار کارڈز جاری کرے گا، جبکہ مزید کارڈز ہر 20 دن بعد تقسیم کیے جائیں گے۔
مزید برآں، ڈرپ ایریگیشن سسٹم کو سولر پاور پر منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت 5 سے 25 ایکڑ زمین رکھنے والے کسانوں کو سبسڈی پر سولر پینلز فراہم کیے جائیں گے۔ اس اسکیم میں حکومت 80 فیصد جبکہ کسان 20 فیصد خرچ برداشت کریں گے۔ درخواستیں 20 ستمبر تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
یہ اقدامات بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
سندھ حکومت کی کسانوں کے لیے سہولتیں، بینظیر ہاری کارڈ اور سولر ڈرپ ایریگیشن کی منظوری
04:07 PM, 11 Sep, 2025