نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیاکپ 2025 میں 14 ستمبر کو ہونے والے پاک-بھارت میچ کو روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے دائر درخواست میں میچ کو قومی مفاد کے خلاف قرار دیا گیا تھا۔
تاہم عدالت نے فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میچ ایک کھیل ہے اور اسے منعقد ہونے دینا چاہیے۔ عدالت نے واضح کیا کہ وہ میچ روکنے کے حق میں نہیں ہے اور کیس کو آگے بڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔