وزیراعظم شہباز شریف اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

02:52 PM, 11 Sep, 2025

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد بھی موجود ہے۔

دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ سعود بن عبد الرحمن بن حسن الثانی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور طارق فاطمی شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ قطر کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہے۔ وہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے اور حالیہ اسرائیلی جارحیت پر پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے مکمل حمایت کا پیغام دیں گے۔

اس ملاقات میں خطے میں اسرائیل کی بلاجواز کارروائیوں، امن کو درپیش خطرات، اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی بات چیت ہوگی۔

پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں جو باہمی احترام، مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی اور تعاون پر مبنی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہونے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مزیدخبریں