دبئی : ایشیا کپ 2025 کا تیسرا میچ آج ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا، جہاں بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
ہانگ کانگ کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف کھیل چکی ہے، جہاں اسے 94 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور وہ مسلسل تین ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد اعتماد کے ساتھ میدان میں اُترے گی۔
ماضی کی بات کریں تو 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہانگ کانگ نے بنگلہ دیش کو حیران کن طور پر شکست دی تھی، تاہم موجودہ ہانگ کانگ اسکواڈ میں اس وقت کے صرف دو کھلاڑی شامل ہیں۔