خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 19 خوارج ہلاک

10:22 AM, 11 Sep, 2025

شمالی وزیرستان : خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو مار گرایا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں مہمند، شمالی وزیرستان اور بنوں میں کی گئیں۔

مہمند میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 14 خوارج مارے گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دوسرا آپریشن ہوا جہاں چار خوارج کو ہلاک کیا گیا جبکہ بنوں میں ایک خوارج کو ختم کیا گیا۔

ان خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں باقی خوارج کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں