پاکستان کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

09:19 PM, 11 Oct, 2025

لاہور : : پنجاب کے ضلع لیہ اور خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث مقامی افراد میں اضطراب اور خوف کی لہر دوڑ گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، دونوں علاقوں میں زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز لیہ سے تقریباً 50 کلومیٹر دور اور اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

حکام کے مطابق، اس وقت تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں