سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، عالمی مارکیٹ میں بھی اضافہ

06:17 PM, 11 Oct, 2025

کراچی: گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 1800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر بڑھ کر 4016 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

 
 
 

مزیدخبریں