افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی کے لیے پاکستان کا مؤثر کردار 

01:30 PM, 11 Oct, 2025

اسلام آباد:پاکستان نے افغان مہاجرین کی باوقار اور محفوظ وطن واپسی کو اپنی اولین ترجیح بنا لیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ہم آہنگی کے تحت مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایف سی اور سول انتظامیہ کی بھرپور کاوشوں کی بدولت افغان مہاجرین کو مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ عزت و احترام کے ساتھ وطن واپس جا سکیں۔ حکومت کی جانب سے خوراک اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

افغان مہاجرین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی دباؤ کے بغیر اپنی مرضی سے وطن واپس جا رہے ہیں اور حکومت پاکستان اور ایف سی کے تعاون کے لیے انتہائی مشکور ہیں۔ تقریباً 45 سال سے پاکستان میں رہائش پذیر مہاجرین نے کہا کہ یہ واپسی ان کے لیے باعث فخر ہے اور انہیں امید ہے کہ وطن میں انہیں بہتر زندگی میسر آئے گی۔

یہ اقدامات نہ صرف افغان مہاجرین کی بہبود کے لیے ہیں بلکہ پاکستان کی عالمی ساکھ کو بھی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں