ماحولیاتی تحفظ کی جانب پنجاب حکومت کا بڑا قدم: موسم کی پیش گوئی کا جدید نظام جون 2026 تک

12:15 PM, 11 Oct, 2025

پنجاب کے سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کانفرنس میں اعلان کیا کہ حکومت جون 2026 تک موسم کی پیش گوئی کا ایک جامع اور جدید نظام لانے جا رہی ہے، جو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے صنعتوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے جبکہ زرعی شعبے میں بھی جدت پسندی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں بشمول لاہور میں انوائرمینٹل پروٹیکشن سیل قائم کیے جا رہے ہیں۔

وزیر نے کہا کہ تمام پٹرول پمپس پر کاربن چیکنگ کے نظام کی تنصیب لازمی ہوگی تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں