لاہور:امیر بالاج قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ پولیس حراست میں مبینہ مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔
ملزم کو دبئی سے پاکستان لا کر تفتیش کے لیے رحیم یار خان لے جایا جا رہا تھا۔ یاد رہے کہ امیر بالاج گزشتہ سال لاہور میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے قتل ہوا تھا۔