ٹرمپ ’غزہ جنگ بندی‘ کا جشن منانے اتوار کو اسرائیل پہنچیں گے

09:25 AM, 11 Oct, 2025

یروشلم :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو اسرائیل پہنچیں گے جہاں وہ غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ پر جشن منائیں گے۔ یہ جنگ بندی ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت عمل میں آئی ہے، جس پر اسرائیل اور حماس نے اتفاق کیا ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ اس دورے کے دوران اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم بھی کریں گے۔ اس کے بعد وہ مصر جائیں گے، جہاں اس تاریخی معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوگی — وہی ملک جہاں طویل مذاکرات کے بعد فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہوا۔

امریکی صدر نے غزہ جنگ بندی کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا ہے، اگرچہ انہیں نوبیل امن انعام نہیں مل سکا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حقیقی امن اسی وقت ممکن ہوگا جب ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں کہ جنگ بندی کے بعد بمباری دوبارہ شروع نہ ہو۔ دوحہ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر محمد المصری کے مطابق، “اب وقت آ گیا ہے کہ ٹرمپ نیتن یاہو کو باور کرائیں کہ جنگ کا خاتمہ ناگزیر ہے۔”

مزیدخبریں