کراچی :سندھ حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
اس کے تحت پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلسے، جلوس، دھرنے اور احتجاج پر پابندی برقرار رہے گی۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کو فوری مقدمات درج کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔یہ پابندی پہلی بار 12 اکتوبر کو نافذ کی گئی تھی۔