کیڈٹ کالج وانا سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکےتمام طلبہ اور اساتذہ بحفاظت ریسکیو کر لیا

06:14 PM, 11 Nov, 2025

وانا: کیڈٹ کالج وانا میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی کے نتیجے میں تمام طلبہ اور اساتذہ بحفاظت ریسکیو کر لیے گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود آخری خوارج کے خاتمے تک جامع اور محتاط آپریشن جاری رہے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ طلبہ اور اساتذہ کا حوصلہ بلند ہے اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ پاک فوج اور سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔

مزیدخبریں