اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردانہ کارروائیوں کے جواب میں کسی قسم کی کمزوری نہیں دکھائے گا۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "ہمیں پہلے سے اندازہ تھا کہ پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے اس طرح کی حرکت ہو سکتی ہے۔ سرحدی علاقوں میں محدود رہنے والی دہشتگردی اب ملک کے دیگر حصوں تک پھیل چکی ہے، اور اسلام آباد میں حملے سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ دہشتگرد پاکستان کے ہر علاقے کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ "کابل کے حکمران دہشتگردوں کو پاکستان میں کارروائی کرنے سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں حملہ ایک پیغام ہے، لیکن پاکستان کے پاس اس کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔"
خواجہ آصف نے زور دیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ اور عوام کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات جاری رکھے گا۔